ایم کیو ایم کو ہندوستانی سراغرساں ایجنسی را سے پیسہ ملنے کی تحقیقات شروع

اسلام آباد: وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) نے ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی کہ متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کو ہندوستان کی سراغرساں ایجنسی ریسرچ اینڈ انالائزز ونگ(را) سے فنڈ ملتا ہے۔
تفتیش کے دوران ایف آئی اے نے لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مشتبہ افراد میں سے ایک سرفراز مرچنٹ کو بیان قلمبند کرانے اور اگر کوئی شہادت ہے تو اسے پیش کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے سے کہا ہے کہ ایم کیوایم اور اس کی قیادت کے خلاف سرفراز مرچنٹ کے الزامات کی تفتیش کرائی جائے۔وزارت داخلہ نے تما م سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو بھی ہدایت کی کہ ان الزامات کے حوالے سے جو بھی شواہد ہوں ان سے تحقیقاتی ٹیم سے شئیر کرے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی جو ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ، اسلحہ کی غیر قانونی خریداری اور را سے پیسہ ملنے کے معاملات کی جانچ کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fia starts investigations into allegations about raw funds for mqm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply