ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد عملیش عہدے سے برطرف

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سرزنش کیے جانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محمد عملیش کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان کی برطرفی اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے ایک گھنٹے بعد کی گئی جس میں میڈیا کو کئی خفیہ رپورٹیں افشا کیے جانے پر ان کی لعنت ملامت کی گئی تھی۔
اس میٹنگ میں وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔اجلاس کے شرکاءکے مطابق ڈائریکٹر جنرل عملیش نے مبینہ طور پر یہ کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں آپ کا اعتماد کھو چکا ہوں جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ سے پھر بات کروں گا۔لیکن چند گھنٹے بعد ہی مسٹر عملیش کو ،جنہیں اسی سال مارچ میں ایف آئی اے کا ڈائریکٹرجنرل مقرر کیا گیا تھا،عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fia dg removed soon after meeting home minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply