سوشل میڈیا پر توہین رسالت مواد ڈالنے کے کیس میں اسلام آباد میں تین گرفتار

اسلا آبا: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر توہین رسالت مواد شائع کرنے کے حوالے سے زیر سماعت معاملہ میں جمعہ کے روزتین افراد کو گرفتار کر لیا۔ان تینوں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں دے دیا۔ان گرفتار شدگان کے لیپ ٹاپ بھی فارنسک جانچ کے لیے ضبط کر لیے گئے۔
اسلام آباد کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اس کیس کی سماعت کر ہے ہیں جس میں حضورﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات سوشل میڈیا سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس ہفتہ کے اوائل میں وزارت داخلہ نے عدالت کو مطلع کیاتھا کہ اس کیس کے حوالے سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کئی دیگر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fia arrests three in social media blasphemy case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply