خاقان عباسی کابینہ کی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مذمتی قرار داد

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایک قرار داد منظورکر کے براہ راست میانمار کی حکومت کی سرپرستی میں روہنگیا مسلمانوںکی نسل کشی کی شدت سے مذمت کی گئی ۔قرار داد کے توسط سے نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے مطالبہ بھی کیاگیا ہے کہ وہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برما کی حکومت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی اور شدید الفاظ میں برما کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں بے گناہ روہنگیا مسلمانوں کو بے دردی سے سر عام قتل کیا جا رہا ہے۔وفاقی کابینہ نے قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خلاف سفاکانہ اقدامات نہ صرف ریاستی دہشت گردی ہے بلکہ اقوام عالم کے ضمیر پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ وفاقی کابینہ نے قرار داد میں نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار میں ہونے والے مظالم کو فوری طور پر رکوائیں۔ علاوہ از این اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کی سیاسی وابستگیاں موجودہ سیاسی حکومت کے ساتھ ہیں اور اقوام متحدہ نے پہلے ہی میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Federal cabinet urges myanmar to stop atrocities against rohingya muslims in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply