جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایف سی کا اہلکار ہلاک

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے سروکائی ضلع میں آئی ای ڈی کےایک دھماکہ میں فرنٹئیر کور کا ایک سپاہی ہلاک اور ایک دوسرا زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد اسکاوٹس فورس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سپاہیوں کا یک دستہ حسب معمول گشت پر تھا کہ گور گرے چوکی کے قریب بچھائی گئی بارودی سرنگ میں دھماکہ ہو گیا ۔
جسمیں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں افغانستان کے سرحدی علاقے سے دہشت گردوں نے امن لشکر کے مورچوں پر فائرنگ کی تھی تاہم رضاکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
جنوبی وزیرستان ان سات نیم خود مختار قبائلی خطوں میں سے ایک ہے جہاں فوج کئی برس سے طالبان اور دیگر دہشت گردتنظیموں سے وابستہ دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fc trooper killed in south waziristan ied attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply