داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار نوجوان سے پوچھ تاچھ کیلئے ایف بی آئی کی ٹیم کلکتہ پہنچ گئی

کلکتہ: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار نوجوان مسیح الدین عرف موسیٰ سے تحقیقات کرنے کے لیےامریکی جانچ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی )کی ایک سات رکنی ٹیم آج دوپہر کلکتہ میں نیشنل انوسی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کے دفتر میں پہنچ گئی۔ مسیح الدین عرف موسی کو مغربی بنگال سی آئی ڈی نے 4جولائی کو بردوان ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا۔موسی پر بنگال میں آئی ایس آئی ایس کیلئے بھرتی کرنے کا الزام ہے۔اب اس معاملے کی جانچ این آئی اے نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔موسی کے تعلقات بنگلہ دیش کی ممنوعہ جماعت المجاہدین سے ہونے اور ڈھاکہ حملے میں ملوث کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ کلکتہ میں این آئی اے زونل یونٹ کے سپرنڈنٹ آف پولس سومترا دھر نے ایف بی آئی کے تفتیش کرنے کی وجہ بتانے سے انکار کردیا ہے۔تاہم این آئی اے کے ذرائع کے مطابق موسی نے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات قبول کی تھی کہ اس نے جماعت المجاہدین کے لیڈر ابو سلیمان کے ساتھ مل کر ملک میں غیر ملکیوں بالخصوص امریکیوں پر حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fbi sleuths to question is suspect in kolkata in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply