فضل الرحمٰن سندھ کے کارگذار وزیر اعلیٰ نامزد

کراچی: قومی و سندھ اسمبلی کی میعاد پوری ہونے اور ملک میں عام انتخابات کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ میں بھی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نگراں سیٹ اپ تشکیل دیا جا رہا ہے جس کے لیے جسٹس ریٹائرڈ نصیر الملک کی نگراں وزیر اعظم کے طور پر حلف برداری کے بعد رخصت پذیر سندھ حکومت اور حزب اختلا ف نےفضل الرحمٰن کو سندھ کے کارگذار وزیر اعلیٰ کے طور پر چنا ہے۔

ذرائع کے مطابق رخصت پذیر وزیر اعلیٰ مراد علی اور حزب اختلاف کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ڈھائی گھنٹے کے تبادلہ خیال کے بعد فضل الرحمٰن کے نام پر متفق ہو گئے ہیں۔تبادلہ خیال کے دوران متحدہ قومی تحرک پاکستان کے فضل سبزواری کے ساتھ صوبائی وزراءمکیش چاؤلہ اور نصیر شاہ بھی موجود تھے۔

رحمٰن نے 2007تا2010 سندھ کے چیف سکریٹری کے طور پر کام کیاہے۔حزب اختلاف نے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے فضل الرحمٰن کا نام تجویز کیا تھا۔توقع ہے کہ فضل الرحمٰن جمعہ کو ہی کارگذار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیں گے۔انہیں گورنر سندھ محمد زبیر حلف دلائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fazlur rehman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply