آشیانہ اقبال ہاؤسنگ گھپلے میں نواز شریف کے سابق پرنسپل سکریٹری گرفتار

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے افسران نے جمعرات کے روز آشیانہ گھپلے میںسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سابق پرنسپل سکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا۔

بیورو کے مطابق 14بلین روپے کے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث فواد بیورو کی تحقیقات کے دوران تشفی بخش جواب نہیں دے سکے۔

احتساب بیورو نے ایک سرکاری کمپنی پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) اور نجی کمپنیوں کے دریان3000کنال سرکاری اراضی کے غیر قانونی سودے کی شکایات موصول ہونے پر اس معاملہ کی تفتیش شروع کی تھی۔

فواد پر الزام ہے کہ انہوں نے2013میں پی ایل ڈی سی کے چیف ایکزیکٹیو افسر طاہر خورشید اور پراجکٹ ڈائریکٹر علی معظم کو میسرز چودھری لطیف اینڈ سنز کے ساتھ آشیانہ معاہدہ منسوخ کرنے کے لیے زبردست دباؤ ڈالا اور انہیں ایک پسندیدہ فرم کو ٹھیکہ دینے پر مجبور کیا۔

قومی احتساب بیورو نے میسرز چودھری لطیف اینڈ سنز سے ٹھیکہ چھین کر میسرز پیراگون سٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی پس پردہ کمپنی میسرز لاہور کاسا ڈیولپرز کو دینے کے معاملہ پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ میان محمد شہباز شریف سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fawad hassan fawad arrested by nab in ashiana housing scam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply