ایم کیو ایم لیڈر کے کوآرڈینیٹرکی رینجرز کی حراست میں موت

کراچی:متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے ایک رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پارٹی رکن کی ،جسے سینیئر ایم کیو ایم لیڈر فاروق ستار کا کو آرڈینیٹر کہا جاتا ہے،رینجرز کی تحویل میں موت ہو گئی۔ایم کیو ایم کے ترجمان واسع جلیل نے ایک ٹوئیٹ کر کے کہا کہ آفتاب احمد جسے بلا جواز 90روز کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا رینجرز کی تحویل میں مر گیا۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میدیکل کالج میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سیمیں جمالی نے کہا ، احمد کو، جسے اتوار کو رینجروں نے ایک چھاپہ کے دوران گرفتار کیا تھا ،منگل کو صبح سات بجے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسے جب اسپتال لایا گیا تو اس کی نبض ساکت اور بلڈ پریشر زیرو تھا۔اس کے دل اور پھیپھڑوں کو خوب دبایا گیا لیکن ساری محنت فضول ثابت ہوئی اور 45منٹ بعد اس کی روح پرواز کر گئی۔ایڈیشنل پولس سرجن ڈاکٹر کلیم شیخ نے کہا کہ اس کی موت کا اصل سبب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ایم کیو ایم کا کارکن کا انتقال ہوا ہے اسلیے ایک مجسٹریٹ کی موجودگی میں میت کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq sattars coordinator died in rangers custody says mqm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply