تین ایم کیو ایم لیڈروں کے نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا عدالتی حکم

اسلام آباد: ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے پولس کو حکم دیا ہے کہ و ہ متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کر کےمتحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے تین لیڈروں فاروق ستار، خالد مقبول اور عامر لیاقت کے نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرے۔
عدالت نے یہ ہدایت اس وقت جاری کی جب پولس منافرت آمیزاور بغاوت پراکسانے والی تقریروں میں پارٹی سربراہ الطاف حسین کی معاونت کرنے کے حوالے سے دائر پانچ مقدمات کی متعدد سماعت میں ان مفرور ملزموں کو عدالت میں پیش نہ کر سکی۔
عدالت نے ان تینوں کے خلاف تازہ ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیے اور پولس کو حکم دیا کہ ان تینوں کو گرفتار کر کے13مارچ کو ہونے والی آئندہ سماعت پر عدالت میںپیش کرے۔واضح رہے کہ الطاف نے فوج اور سیکورٹی ادروں کے خلاف تقریر کی تھی۔ اور اس تقریر کو عوام تک پہنچانے کا بندوبست ان تینوں لیڈروں نے ہی کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq sattar amir liaquat should be put on exit control list suggests atc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply