پانچ سال پہلے قیدی بنایا گیا امریکی جوڑا مع بچوں کے طالبان کی قید سے رہا

اسلام آباد / واشنگٹن:(رائٹر) افغانستان میں پانچ سال پہلے اغوا کیے گئے ایک کناڈیائی شہری اور اس کی امریکی بیوی اور قید کے دوران ہی پیدا ہوئے ان کے تین بچوں کوبازیاب کرا لیا گیا ہے۔ پاکستان اور امریکی حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔
طالبان کی حمایت یافتہ حقانی نیٹ ورک کے دہشت گردوں نے امریکی شہری 31سالہ کیٹلان کولمین اور ان کے کینیڈین شوہر33سالہ جوشوا بائلے کو 2012 میں افغانستان سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ امریکہ طویل عرصے سے پاکستان پر انہیں چھڑا پانے میں ناکام رہنے کا الزام لگا رہا تھا۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ان کی رہائی میں امریکی حکومت کا تعاون کرنے کے لئے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے لئے ایک مثبت لمحہ ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا، “پاکستانی حکومت کا تعاون ایک اشارہ ہے کہ وہ اس علاقے میں سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے امریکہ کی خواہشات کا زیادہ احترام کر رہا ہے۔”

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Family held hostage by taliban freed after 5 years in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply