پشاورمیں داعش کے ایک کمانڈر کا سہولت کار گرفتار

پشاورمیں داعش کے ایک کمانڈر کا سہولت کار گرفتار
پشاور: مقامی پولس کے مطابق اس نے یہاں کے ریگی لالما علاقہ سے افغانستان میں سرگرم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ایک کمانڈر کو سہولتیں بہم پہنانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ نے بتایا کہ موسیٰ نام کے ا س مشتبہ شخص کو میڈیا کے روبرو لاتے ہوئے کہا کہ موسیٰ کے داعش کے کمانڈر افغانستان مقیم عبداللہ عرف چیتا سے روابط تھے۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص کئی معاملات میں مقامی پولس کو مطلوب تھا۔ اور پیر کے روز ایک سرچ آپریشن کے دوران ریگی لالما سے گرفتار کیا گیا۔یہ مبینہ جرائم پیشہ بین صوبائی جرائم پیشہ تنظیم سے جڑا ہوا تھا ۔ اس مشتبہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔