میرے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے مہلت میں توسیع سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا:نواز شریف

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے مہلت میں سپریم کورٹ نے حال ہی میں جو توسیع کی ہے اس سے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز کی کارکردگی اور امکانات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح ہو کہ نواز شریف ایون فیلڈ املاک، گلف اسٹیل ملز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں ماخوذ ہیں۔مسٹر شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہوتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی کارروائی ایسی غیر معمولی طو ر پر تیز رفتار سے جاری تھی جس کی مثال نہیں دی جا سکتی کہ ماضی میں کبھی کسی مقدمہ کی اس قدر سرعت کے ساتھ اور سپریم کورٹ کے کسی جج کی براہ راست نگرانی میں کارروائی ہوئی ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم سے وضاحت کی کہ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں نگرانی کے لیے جج کا تقرر بھی کیا گیا اور مقدمہ کے نپٹارے کے لیے مدت بھی مقرر کی گئی ہو۔نواز شریف نے کہا کہ چونکہ وہ بھی متاثر ہو رہے ہیں ا س لیے وہ چاہتے ہیں کہ کیس کا جتنا جلد ممکن ہو سکے نپٹارہ ہو جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: extended deadline for hearing in nab cases to hit party nawaz in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply