احتسابی عدالت نے شخصی پیشی سے استثنیٰ کی نواز شریف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: احتسابی عدالت نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے عائد کیے گئے ریفرنسز کی سماعت کے دوران ناہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وہ درخواست مسترد کر دی جس میں انہوں نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ چاہا تھا۔
عدالت نے ان کے وکیل خواجہ حارث سے معلوم کیا کہ کہ وہ صرف آج کی حاضری سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ چونکہ ان کے موکل اپنی علیل اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہیں اس لیے انہیں دائمی استثنیٰ دیا جائے۔
جس پر عدالت نے تھوڑا توقف کیا اور کچھ دیرتک فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد ان کی یہ درخواست مسترد کر دی۔دریں اثنا قومی احتساب بیورو کے وکیل نے عدالت سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کہا کیونکہ وہ کلیدی ملزم ہونے کے باوجودبیورو کے حکام کو مطلع کیے بغیر لندن روانہ ہو گئے۔احتسابی جج محمد بشیر نے اس معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Title: exemption request rejected | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags:

Leave a Reply