تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ کو رہا نہ کیا جائے:پشاور ہائی کورٹ کا حکم

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے آرمی پبلک اسکول حملہ میں ہلاک ہونے والے بچے کے والد کی جانب سے داخل کی گئی ایک عذر داری کا نپٹارہ کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ سابق جماعت الاحرار اور تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو مقدمہ چلائے جانے تک جیل سے باہر نہ آنے دیا جائے۔عذر داری میں واردات کے شکار بچے کے والد نے عدالت سے کہا کہ وہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ احسان کا معاف نہیں کیا جائے گاکیونکہ اس شخص نے 2014میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہلاکت خیز حملہ کی جس میں 144بچے ہلاک ہوئے تھے بڑی بے شرمی و دیدہ دلیری سے ذمہ داری قبول کی تھی۔تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان نے تحریک طالبان میں پھوٹ پڑجانے کے بعد منحرف گروہ جماعت الاحرار میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔اس حملہمیں ہلاک ہونے والے ایک اور بچے کے والد فضل خان نے پشاور ہائیکورٹ میں 2017میںایک عرضی داخل کر کےکہا تھا کہ اسے یقین ہے کہ حکومت احسان اللہ کو معافی دینے والی ہے ۔جس پر پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو احسان اللہ کو رہا کرنے کے حق سے محروم کر دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex ttp spokesman ehsanullah ehsan to remain in custody phc orders in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply