اسد درانی پاکستان چھوڑ کر نہیں جا سکتے،نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج

اسلام آباد:پاکستان کی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ اسد درانی کو ملک چھوڑ کر جانے سے روک دیا گیا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں، جس کی روسے کسی کا بیرون ملک جانا روک دیا جاتا ہے، درج کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ اسد درانی اپنے ہندوستانی ہم منصب دلات کے ساتھ مشترکہ طور پر تحریر کتاب کے باعث پاکستان میںفوجی وآئی ایس آئی افسران بالا کے عتاب کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ فوج پاکستان میں سب کچھ ہے۔ اور نہایت طاقتور ادارہ ہونے کے باعث ہر قسم کے جائز و ناجائز اختیارات کا استعمال کرنا اس کا بنیادی حق ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا نصف بلکہ اس سے کچھ زائد باب فوجی حکمرانی کی داستان پرمحیط ہے۔اسد درانی کا یہ تنازعہ چند ہفتہ قبل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اس انکشاف کے کہ 2008کے ممبئی حملوں مین پاکستان کے دہشت گردوں کا ہاتھ تھا،چند روز کے بعد پیدا ہوا ہے۔ اس درانی اگست1990سے مارچ1992تک آئی ایس آئی کے ڈائریکٹرجنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex isi chief asad durrani put on no fly list in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply