میرے خلاف ابھی تک بدعنوانی کا ایک بھی ثبوت نہیں مل سکا: نواز شریف

اسلام آباد: نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ابھی تک بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔ اپنے خلاف بدعنوانی کیس میں بدھ کے روز ایک احتساب عدالت میں حاضری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نااہل کیس میں سپریم کورٹ سے بری کیے جانے کاحوالہ دیتے ہوئے ان کے تئیں عدالت کے نرم رویہ پر افسوس کا اظہارکیا۔سابق وزیر اعظم نے ان افواہوں پر بھی مایوسی کا اظہار کیا کہ وہ اپنے بچاؤ کی کوشش یا راہ فرار تلاش کرنے سعودی عرب گئے تھے نیز وہ سعودی عرب سے کوئی سودا کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے اس قسم کی الٹی سیدھی اور بے تکی باتیں کرنا ایک دوست ملک پر الزام تراشی اور بہتان کے مترادف ہے۔کیونکہ سعودی عرب سے پاکستان کے تاریخی اور مستحکم تعلقات ہیں۔اس لیے ان کا دورہ سعودی عرب حیرت انگیز اقدام نہیںہے۔اور لوگ بے بنیاد باتیں کر کے ملک کو ہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Evidence of corruption yet to be found says nawaz after court hearing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply