نوازشریف کے استعفے کے مطالبے میں وکیلوں کا سپریم کورٹ کے باہرمظاہرہ

لاہور: پاکستان میں پناما دستاویزات افشا معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبے میں وکلا نے عدالت عظمیٰکے باہر مظاہرہ کیا۔ وکلا کے مظاہرے کی وجہ سے ہائی کورٹ میں کام کاج جزوی طور پر ٹھپ رہا۔
وکلا کی تنظیموں نے شریف سے اخلاقی طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ نواز شریف عہدے پر رہنے کے لئے اخلاقی اور قانونی حق کھو چکے ہیں۔
پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور سپریم کورٹ بار کونسل سمیت وکلا کی کئی اہم تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ بار کونسل کے نائب صدر احسن بھون نے کہا کہ وکلا نے سپریم کورٹ کے تئیں یکجہتی کا مظاہرہ کیا اورمسٹر شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Even as nawaz sharif contest charges pakistans lawyers demand resignation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply