دشمنان پاکستان کو منھ توڑ جواب دیا جائے گا: نواز شریف

اسلام آباد:(یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دیا جائے گا۔
مسٹر شریف نے کنٹرول لائن پر پاکستان کے سات فوجیوں کے مارے جانے کے ایک دن بعد آرمی چیف راحیل شریف کے ساتھ بہاول پور کے قریب خیر پور میں بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ مشق کے معائنے کے بعد کہا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی مشترکہ مشق مظہر ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرے کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر جاری فائرنگ کے واقعات اور ہند پاک کشیدگی کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس کا حل کشمیر کے عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Enemies of pakistan will get befitting response says nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply