معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

لاہور: معروف قانون داں اور حقوق انسانی کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کا اتوار کے روز انتقال ہوگیا ۔وہ 66 برس کی تھیں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعدہفتہ کی رات میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
ڈاکٹروں کے مطابق بھرپور کوشش کی گئی کہ ان کی حالت سنبھل جائے لیکن بے ہوشی کے عالم میں ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری کو ادا کی جائے گی اور تدفین لندن میں مقیم بیٹی کی وطن واپسی کے بعد ہوگی۔
عاصمہ جہانگیر جنوب ایشیائی حقوق انسانی سے متعلق کی شریک چیرپرسن بھی تھیں۔جنرل ضیاءالحق کے دور میں سیاسی و بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے تحریک میں حصہ لینے پر 1983میں انہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eminent pakistani lawyer activist asma jahangir dead in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply