دہشت گردی مچانے کے لیے افغانستان سے11خود کش بمبار پاکستان میں داخل

اسلام آباد:پاکستان کے پنجاب کے کئی شہروں خاص طور پر راولپندی، اسلام آباد اور لاہور پر دہشت گردانہ کارروائی کے خطرات کے بادل منڈلانا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ انٹیلی جنس ایجنسی اور پولس ذرائع کے مطابق تقریباً22روز قبل کم و بیش11خود کش بمبار دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں اور ان میںسے دو خود کش بمباروں نے حال ہی میں خود کو خیبر پختون خوا میں دھماکہ کر کے اڑالیا۔ذرائع کے مطابق یہ بمبار تحریک طالبان پاکستان کے سجنا گروپ کے ہیں۔ان خود کش بمباروں کی پاکستان آمد سے متعلق اطلاعات انٹیلی جنس بیورو کو ملی تھیں جس سے اس نے متعلقہ حکام کو بھی مطلع کر دیا۔ایجنسی نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیا کہ کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کو روکنے کے لیے تمام اسپتالوں، شاپنگ سینٹروں ، بازاروں ، پارکوں، سڑکوں کے کنارے واقع ڈھابوں اورشاپنگ مالز پر حفاظتی بندوبست کر دیا جائے۔ایک سینیئر پولس افسر نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر ڈان نیوز کو بتایا کہ انتیلی جنس رپورٹ کے بعد حساس مقامات پر سلامتی دستوں کا پہرہ اور سخت کردیا گیا۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی شہری و دیہی علاقوں میں ممکنہ موجودگی کے پیش نظر ان علاقوں پر سخت نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

Title: eleven suicide bombers enter pakistan | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply