پشاور میں دہشت گردوں کا طلبا ہاسٹل پر حملہ11ہلاک،30زخمی

پشاور:جمعہ کی صبح5 بندوق بردار دہشت گردوں نے یہاں یونیورسٹی روڈ پر ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن کے اندر واقع طلبا ہاسٹل کے اندر گھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی جس میں11 افراد ہلاک اور 30دیگر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی سلامتی دستے وہاں پہنچ گئے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ باقی دو دہشت گردوں کا کیا حشر ہوا اس کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ پانچوں دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ میں ایک رکشہ میں آئے تھے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقعہ اوڑھے ہوئے تھے۔
جائے وقوعہ پہنچ کر یہ پانچوں ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں داخل ہو گئے ۔ لیکن اگر پولس نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہوتی۔ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے خود کش جیکٹیں ، دو کلاشنکوف، پستولیں اور دھماکہ خیز مواد پایا گیا۔

Title: eleven martyred 30 injured in attack on agriculture directorate in peshawar | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply