مردان کے خواجہ غنی بازار میں بم دھماکہ پولس افسر سمیت11زخمی

مردان:منگل کے روز مردان کے خواجہ غنی بازار میں عید کی خریداری کے دوران ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں ایک پولس افسر سمیت11افراد زخمی ہو گئے۔
پولس سپرنٹنڈنٹ آپریشنز سیف اللہ نے کہا کہ 800گرام دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک بم بھیڑ بھاڑ والے اس بازار کی ایک دکان کے سامنے پڑا تھا۔سیف اللہ نے مزید بتایا کہ اس دھماکہ میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انہیں مردان میڈیکل سینٹر میں بغرض علاج داخل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکام نے حملہ کے بعد سرچ کارروائی شروع کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven injured as ied blast hits mardan marketplace in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply