لندن اور جینوا میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں رچی جاتی ہیں:جی او سی سدرن کمانڈ

کوئٹہ:بلوچستان میں ہندوستان کی سراغرساں ایجنسی کے مشتبہ ریسرچ اینڈ انلائسز ونگ(را) کے ایک جاسوس کو گرفتارکرنے کے سیکورٹی فورسز کے دعوو¿ں کے ایک روز بعد جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی او سی) جنوبی کمان لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے لندن اور جنیوا میں بیٹھے عناصر پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کو کمزو ر کرنے کی سازشیں رچ رہے ہیں۔
جمعہ کو یوم شہداءپروگرام میں تقریر کرتے ہوئے جی او سی جنوبی کمانڈ نے کہا کہ را کا جاسوس بلوچستان میں علیحدگی پسندعناصر کے رابطے میں ہے اور صوبہ میں کئی دہشت گردانہ حملوں اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دشمن بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی نہیں آنے دینا چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام کو پاکستان کو درپیش خطرات کوسمجھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ لاحق ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Elements in london geneva hatching conspiracies against pakistan goc southern command in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply