الیکشن کمیشن آف پاکستان 32 سیاسی پارٹیوں کا رجسٹریشن منسوخ کرسکتا ہے

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے غیر سنجیدہ اور غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں ضروری تقاضے پورے نہیں کر رہیں انہیں فہرست سے خارج کر دیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 352 سیاسی جماعتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو سیاسی میدان میں غیر فعال ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ اداری تقاضے پورے کریں ورنہ ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے غیر فعال جماعتوں کو دو لاکھ روپے اندراج فیس جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
دو ہزار کارکنوں کے شناختی کارڈ مانگے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پارٹی دستور، مالی گوشوارہ اور تنظیمی الیکشن سمیت دیگر تفصیلات جمع کرانے کا نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر فعال پارٹیز کو 30 نومبر تک تفصیلات جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election commision of pakistan may cancell registration of 32 politcal parties in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply