پاکستان میں عام انتخابات لڑنے والے تمام امیدوراوں کے لیے کاغزات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ داخل کرنا لازمی: سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدھ کے روز کاغذات نامزدگی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہونے والے عام انتخابات میں کھڑے ہونے والے تمام امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلفیہ بیان داخل کرنا لازمی قرار دے دیا۔

اب تمام امیدواروں کونئے فارموں میں غیر مذکور تمام اطلاعات بہم پہنچانے کے لیے ایک حلف نا پر کرنا ہوگا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی ایک بڑی بینچ کے ذریعہ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن آج ہی حلف نامہ کا مسودہ تیار کرکے اخبارات کے کل یعنی جمعرات کے ایڈیشن میں شائع کرادے جس کے بعد تمام امیدواران اس مسودے کو 50 روپے والے اسٹامپ پیپر میں طبع کروا کے تین روز کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کروادیں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ نامزدگی فارم نیا والا ہی رہنا چاہیے، تاہم بیان حلفی میں غلط معلومات بہم پہنچانے والے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election candidates to submit mandatory affidavits along with nomination papers sc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply