پاکستان میں پولنگ کے لیے اسٹیج تیار،10کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے

اسلام آباد:تسلسل سے ہوئے بم دھماکوں ، فائرنگ اور جلسے جلوسوں پر حملوں کی وارداتوں کے سائے میں چلی کئی روزہ انتخابی مہم گذشتہ شب پایہ اختتام کو پہنچ گئی اور اب پاکستانی تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں سے ایک کہے جانے والے 2018کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی پولنگ کے لیے کیے جانے والے حفاظتی بندوبست کی نوک پلک درست کی جارہی ہے۔

پولنگ 25جولائی کو صبح 8بجے سے شام 6بجے تک ہوگی اور اس دوران کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔ اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے کے لیے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی آخری زبردست کوشش کے طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے ملک کے مختلف حصوں میں زبردست ریلیوں کے ساتھ اپنی انتخابی مہم تمام کی۔ البتہ امیدواروں کو ووٹ کے لیے گھر گھر جا کر اپیل کرنے کی اجازت ہے۔

انتخابی مہم گذشتہ ماہ شروع ہوئی تھی اور اس دوران انتخابات سے وابستہ سرگرمیوں اور امیدواروں کی ریلیوں اور قافلوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملوں کا زور رہا لیکن سیاسی پارٹیاں اور اسمبلی امیدوارمیدان میں ڈٹے رہے اور ووٹروں کی حمایت ، ہمدردی اور325جولائی کو ووٹ کی بھیک مانگنے کے لیے فریادیں کرنا جاری رکھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 10کروڑ 59لاکھ 55ہزار 409رجسٹرڈ ووٹرزہیں ۔ جن میں سے 5کروڑ 92لاکھ24ہزار263مرد اور4کروڑ 67لاکھ 31ہزار 146خواتین ووٹرز ہیں۔ فوج اور آئی ایس آئی نے مبینہ طور پر پاکستان مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی آف پاکستان کی بڑ ی بڑی توپوں کو قومی اسمبلی سے میلوں دور رکھنے اور عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بنانے کے لیے جس خفیہ اور منظم انداز میں سازش رچی ہے اور جس طرح بھاری پولنگ ہونے کا دعویٰ کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے اس سے یہی قیاس کیا جاسکتا ہے کہ اس بار پولنگ کا فیصد تمام سابق ریکارڈ توڑ دے گا اور 70تا80فیصد پولنگ کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔

اور بھلے ہی اتنے فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعما ل نہ کیا ہو۔ ووٹرز فہرستیں پھر بھی اس دعوے کو سچا ثابت کردیں گی۔ کیونکہ ہر پولنگ بوتھ کے اندر کم ا زکم 2تا3 فوجی بھی موجود رہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election campaign ends historic voting tomorrow in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply