پاکستان میں ایک ہفتہ میں کمسن بچی سے جنسی زیادتی کی دوسری واردات

کراچی: ابھی سندھ کے شہر قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دی جانے والی ایک سات سالہ بچی زینب کی قبر کی مٹی خشک بھی نہیں ہوئی تھی کہ کراچی کے لانڈھی علاقہ میں ایک8سالہ کمسن بچی سے جنسی زیادتی کے واقعہ نے پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا۔
سخن پولس اور اسپتال ذرائع کے مطابق واردات کی شکار بچی لاندھی علاقہ میں لیبر اسکوائر کی رہائشی تھی۔سخن تھانہ کے ایس ایچ او جاوید احمد جلبانی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ بچی کھیلنے کے لیے اپنے پڑوسی کے گھر گئی تھی۔
چونکہ اس وقت اس بچی کی سہیلی کی ماں بھی کام پر گئی ہوئی تھی اس لیے اس کی سہیلی کے گھر پر کوئی بڑا نہیں تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ کسی نے دروازے پر دستک دی تو یہ بچی دروازے پر چلی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور گھر میں گھس آیا اور دروازہ اندر سے بند کر لیا اور بچی کا ریپ کر کے فرار ہو گیا۔پولس نے اس مکان مالک کو، جہاں یہ واردات ہوئی تھی، گرفتار کر لیا۔بچی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں داخل کر دیا گیاہے۔جہاں اسپتال کی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے اس بچی سے جنسی زیادتی کرنے کی تصدیق کر دی۔

Title: eight year old karachi girl raped in landhi area | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply