پاکستان میں پولس کانسٹبل کو گاڑی کی ٹکر مار کر ہلاک کر نے کے کیس میں8مشتبہ گرفتار

اسلام آباد: سال نو کے موقع پر لاہور کے ڈیفنس علاقہ میں مار کر بھاگ جانے والے ایک کیس میں ، جس میں ایک پولس کانسٹبل ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا تھا،پولس نے 8مشتبہ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔کسی کے کلیدی ملزم محمد سعید کو پولس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ سعیدتیز رفتارسے جس گاڑی کو چلا رہا تھا وہ قابوسے باہر ہو گئی اور ایک چیک پوسٹ پر ،جہاں کانسٹبل مستانسر حسین اورقاسم تعینات تھے،گاڑی چڑھا دی۔
یہ گاڑی سعید کے دوست مصطفی نام کے ایک شخص کے نام میں درج تھی۔ ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے کہ کانسٹبل حسین اور قاسم نے کیولری چوک پر ایک تیز رفتا ر سے آرہی کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار رکنے کے بجائے ان دونوں کانسٹبلوں کو مارتے ہوئے نکل گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ کانسٹبل حسین اسپتال لے جائے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ قاسم لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہے۔پولس کے مطابق جس وقت یہ حادثہ ہوا تو کار مین دو افراد سوار تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight suspects taken into custody for questioning in lahore traffic constables hit and run death in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply