خیبر پختون خوا میں8کان کن ہلاک

کوہاٹ: خیبر پختون کوا کے کوہاٹ ضلع کے اخور وال گاؤں میں ایک کوئلہ کان میں پھنس کر کم ا زکم8کان کن ہلاک اور کم از کم3زخمی ہوگئے۔

کان مالک نے دعویٰ کیا کہ زہریلی گیس سانس کے ذریعہ جسم میں داخل ہوجانے کے باعث ان کان مزدوروں کی موت ہوئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ کان میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث کان کی چھت بیٹھ گئی ہوگی۔

کان کے مالک ملک حاجی کشتہ حسین نے ڈان نیوز کو بتایا کہ صبح ساڑھے سات بجے 12کان مزدور تین گروپوں میں بٹ کر کام کر رہے تھے۔جن میں سے8یا9کان کن سانس میں زہریلی گیس شامل ہوجانے سے بیہوش ہو کر گر گئے اور جب تک انہیں طبی امدا پہنچائی جاتی وہ دم توڑ چکے تھے ۔
باقی چار مزدوروں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے افسران نے رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاروں متاثرین کو ،جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بہتر علاج معالجہ کے لیے درہ آدم خیل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل سے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight miners die in kohat coalmine in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply