افغان۔پاکستان سرحد پر واقع چوکی پر حملہ،8 ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے فاٹا علاقے میں واقع خیبر ایجنسی میں آج صبح دہشت گردوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں دو سیکورٹی اہلکار اور چھ دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی اخبار ’ایکسپریس ٹریبیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹر سروس پبلک ریلیشنز کی فوجی میڈیا یونٹ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور اس کے بعد جوانوں نے جوابی کارروائی کی جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ میں دو جوان بھی مارے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed in pakistan assault in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply