لاہور کے ڈیفنس علاقہ میں زبردست بم دھماکہ،درجنوں ہلاک و زخمی

لاہور: یہاں کے مصروف علاقہ ڈیفنس وائی بلاک میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ایک زبردست دھماکہ میں کم از کم8 افراد کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔ اگرچہ پنجاب کی میاں محمد شہباز شریف کی ححکومت تو یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ یہ دھماکہ جنریٹر کے پھٹنے سے ہوا ہے ۔لیکن کئی ذرائع بشمول صوبائی پولس سربراہ کے ترجمان نایاب حیدر کا کہنا ہے کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا ۔سکیورٹی دستوں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور یہاں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے
۔ نایاب حیدر نے بتایا کہ فورنسک دستہ موقع واردات پر پہنچ چکا ہے ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جیسے ہی ہم ایک عمارت سے باہرآئے تو ہم نے دیکھا کہ وہاں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی تھی اور آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ٹیلی ویژن فوٹیج میں متعدد دفاتر کی گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھرے پڑے ہیں ۔دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ ایک عمارت کی ایک منزل تباہ ہو گئی اور متعدد افراد اس کے ملبہ تلے دب گئے۔یہاں تک کہ دھماکہ کی شدت سے100میٹر دور کھڑی کاروں کی نہ صرف ونڈ اسکرینیں کرچی ہو گئیں بلکہ کئی کاروں کی چھت پچک گئی اور زیر تعمیر عمارت کا ملبہ دور دور تک اڑکر جا گرا۔
ایک بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی آواز سنتے ہی آس پاس کی عمارتوں سے لوگ گھبرا کر باہر نکل آئے اور جس کا جدھر منھ اٹھا جان بچانے کے لیے جائے دھماکہ سے دور بھاگتے نظر آئے۔ایک ریسکیو افسر نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر کو گہرے زخم آئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed in explosion in lahores defence area in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply