خرم ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ میں کنبہ کے8افرادہلاک

خرم ایجنسی: خرم ایجنسی کے مقبل علاقہ میں اس وقت ایک ہی خاندان کے8افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا جب ان کی کار ایک بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔
پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاک افغان سرحد پر سڑک کے کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کر دیا گیایہ وہ علاقہ ہے جہاں فوجیوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد آئی ای ڈی دھماکوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
گذشتہ سال اکتوبر میں خرم ایجنسی کے ہی خرلاچی میں ہوئے دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکار بشمول ایک کیپٹن ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight family members killed in kurram agency ied blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply