تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا: وزیر مملکت داخلہ

اسلام آباد: جماعت الاحرار اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک سابق ترجمان احسان اللہ احسان کامعاملہ ایک با رپھر اس وقت سینیٹ مٰن گونجا جب وزارت داخلہ نے ایوان بالا کو مطلع کیا کہ سابق دہشت گرد لیڈر پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے یہ اطلاع سنیٹر بابر فرحت اللہ کی جانب سے احسان اللہ احسان کی گرفتاری اور مقدمہ اور اس کے خلاف مقدمہ کی نوعیت کے حوالے سے استفسار کیے جانے پردی۔
وزیر مملکت نے مزیدکہاکہ احسان نے ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے سامنے خود سپردگی کی تھی۔اور اگر ایوان چاہے تو ہم متعلقہ وزارت سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ احسان اللہ کے حوالے سے مزید تفصیل مہیاکرے۔

Title: ehsanullah ehsan to be tried in military court senate told | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply