پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر اِن چیف زاہد ملک انتقال کرگئے

اسلام آباد:(یو این آئی)پاکستان کے انگریزی روزنامے پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر اِن چیف زاہد ملک انتقال کرگئے۔ وہ 79 برس کے تھے۔ مرحوم وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔
انہوں نے 1960 میں ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور1978 میں انھوں نے اپنا پرنٹنگ پریس شروع کیا تھا۔وہ آخر دم تک پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر اِن چیف اور پبلشر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے۔
مرحوم ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف بھی ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد مضامین بھی وہ لکھ چکے ہیں۔1970 میں رائٹزر گلڈ فرسٹ پرائز دیا گیا۔ مرحوم کو متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔2011 میں انہیں ستارہ امتیاز سے سرفراز کیاگیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Editor in chief daily pak observer zahid malik passes away in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply