الیکشن کمیشن نے طاہر خان کو پنجاب پولس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کو سخت نوٹس لیا

اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشنرریٹائرڈ جج جسٹس سردار محمد رضا نے پنجاب پولس کے سربراہ طاہر خان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ امجد جاوید سلیمی کو انسپکٹر جنرل پولس کو تعینات کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلہ کا نوٹس لیا ۔

الیکشن کمشن آف پاکستان نے الیکشن کمیش سکریٹریٹ سے خان کی برطرفی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں ۔الیکشن کمیشن اہلکاروں کے مطابق چند روز بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پولس سربراہ کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

الیکشن کمیشن کو تبادلہ کے احکام روکنے کے اختیارات حاصل ہیں۔واضح ہو کہ امجد جاوید سلیمی سندھ کے سابق انسپکٹر جنرل پولس ہیں۔امجد جاوید سلیمی کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ ان کے دور تعیناتی میں کئی ایسی خطرناک وارداتیں ہوئی ہیں جن کے دو ر رس اور عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

ان میں سیلاکوٹ مین7ججوں کا قتل، لاہور میں پاکستان کے دورے پر آئی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ اوربادامی باغ میں ایک عیسائی بستی کو نذر آتش کرنے کے واقعات قابل ذکر ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp takes notice of tahir khans removal as punjab police chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment