پی ایم ایل این نے عمران خان کی تقریروں پر پابندی لگانے کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربرہ عمران خان کی بے محل اور نامناسب تقریروں پر پابندی لگائے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران گذشتہ پانچ سالوں سے ایک ہی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کی گرفتاری اور جیل بھیج دیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ سابق وزیر اعظم رائے ونڈ نہیںجیل جانے کے لیے ہی پاکستان واپس آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل مٰن ایک پلنگ تک مہیا نہیں کیا گیا۔مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ پارٹی کو امید ہے کہ جس طرح ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ دیا گیا ہے اسی سبک رفتاری سے اپیلوں کی بھی سماعت کی جائے گی۔

انہون نے یہ بھی کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے اس کی بھی شکایت کریںگی کہ پارٹی کے بینر پھاڑے جا رہے ہیں اور اس کے ثبوت میں وہ ایک ویڈیو دکھائیں گی جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ لوگ پارٹی کے بینر پھاڑ رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ecp should ban imrans inappropriate speeches marriyum aurangzeb in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply