عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا اور کہا ہے کہ وہ عمران خان کی جانب سے داخل کردہ جواب کا مطالعہ کر نے کے بعد 27 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر (ریٹائرڈ جج) سردار محمد رضا خان کی قیادت میں کمیشن کی چار رکنی بنچ عمران خان کے خلاف چل رہے توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے۔
مسٹر خان نے اپنے وکیل کے ذریعہ داخل کردہ جواب میں کہا، “میں الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں اور اس ادارے کی اعلی حیثیت و مقام کو تسلیم کرتا ہوں۔” تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق ردعمل کا اظہار کرنے کے معاملے میں انہوں نے اپنے سابق وکیل ثقلین حیدر کے ذریعہ معذرت طلب کر لی تھی۔ انہوں نے اسے قدیم زمانے کا بندہوچکا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی فنڈنگ معاملے میں دستاویزات نہیں جمع کرنے سے شروع ہوئی تھی اور اب تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔ٍ

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp reserves verdict in contempt case against imran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply