الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےتوہین عدالت مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہونے کی پاداش میں جمعرات کے روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اور پارٹی کے بانی ممبران میں سے ایک اکبر ایس بابر کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے توہین عدالت مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کمیشن نے پی ٹی آئی سربراہ کو 25ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کا بھی حکم دیا۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عذر پیش کیا کہ ان کا موکل بیرون ملک تھا اور ایک گھنٹہ پہلے ہی پاکستان واپس لوٹا ہے۔اعوان نے کہا کہ عمران خان عدالت کا احترام کرتے ہیں اور جب بھی حکم دیا جائے گا وہ الیکشن کمیشن کے سامنے حاضر ہوجائیں گے۔جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ اگر عمران خان عدالت کااحترام کرے ہیں تو انہیں ملک پہنچتے ہی عدالت میں حاضر ہوجانا چاہئے تھا۔اس لیے وہ کمیشن سے باقاعدہ کارروائی کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔ اس کے بعد کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔اور عمران کو25ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp issues bailable arrest warrants for imran khan in contempt case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply