الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پی ٹی آئی کو 27دسمبر تک کی مہلت دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو حکم دیا ہے کہ وہ27دسمبر تک تنظیمی انتخابات کی تفصیل پیش کر دے۔پی ٹی آئی کے بانی رکن اور صوابی شاخ کے سابق جنرل سکریٹری یوسف علی کی اس عرضی کی ،جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس سال کے اوائل میں ہونے والے تنظیمی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی، سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پارٹی سے داخلی انتخابات کے نتائج، امیدواروں اور ووٹوں کی تفصیل طلب کر لی۔آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج تک پارٹی کے داخلی انتخابات کی تفصیل جمع نہیں کی۔عرضی گذار کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو مطلعکیا کہ پی ٹی آئی نے آئین میں ترمیم کے قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر13مئی کوپارٹی کے آئین میںترمیم کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp gives pti until dec 27 to submit details of intra party polls in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply