الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ اوقات میں ایک گھنٹے کی توسیع کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کی توسیع کا اعلان کیا۔اب پولنگ صبح 8بجے سے شام5بجے کے بجائے 6بجے تک ہوگی۔

اوقات میں توسیع کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے پولنگ کے عمل میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز حصہ لے سکیں۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے اوقات میں 8 بجے رات تک توسیع کرنے کی پاکستان تحریک انصاف کی استدعا مسترد کرنے کے چند روز بعد یہ اقدام کیا ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگنواز شریف(پی ایم ایل این)کے قائد میان محمد نواز شریف کو ایک اس عذر داری کی سماعت کے دوران کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کانام اس شخص کے نام پر نہیں رکھا جا سکتا جسے نااہل قرار دیا جا چکا ہو۔

نواز شریف کوجنہیں گذشتہ سال پنامہ گیٹ فیصلہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا اور اس کے بع دپھر انہیں ان کی اپنی پارٹی کی سربراہی سے برطرف کر دیا گیاتھا،9جولائی کو حاضر ہونے کہا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ecp extends polling time till 6pm in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply