الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو چکوال ضمنی انتخابات لڑنے کا نااہل قرار دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کو اپنے ایک فیصلہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو تنظیمی انتخابات نہ کرائے جانے کی پاداش میں چکوال ضمنی الیکشن لڑنے کا اناہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے31مارچ کو اعلان کیا تھا کہ چونکہ پی ٹی آئی نے داخلی انتخابات نہیںکرائے ہیں اس لیے آئندہ کسی بھی انتخابات کے لیے اسے انتخابی نشان نہیں دیا جائے گا۔کمیشن نے یہ بھی کہاکہ پارٹی کا کوئی بھی امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر انتخابا لڑ سکتا ہے لیکن اسے پارٹی کا انتخابی نشان ’بلا‘ نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تنظیمی انتخابات 23مارچ کو ہونا تھے۔لیکن نہ کرائے جانے کے باعث پی ٹی آئی چکوال ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp disqualifies pti from contesting by elections in chakwal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply