الیکشن کمیشن نے ضیاءاللہ آفریدی کو نااہل قرار دلوانے کی عمران خان کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا کے ممبر صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی درخواست خارج کر دی۔
جمعرات کو اس معاملہ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضیائاللہ صوبائی اسمبلی سیٹ کے لیے اہل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ اس نے پچھلی سماعت کے دوران 31جنوری کو ہی اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
عمران نے ضیاءاللہ کے خلاف یہ کہتے ہوئے ریفرنس داخل کیا تھاکہ انہوںنے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے لہٰذا وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرصوبائی اسمبلی کی سیٹ کے اہل نہیں رہے۔
عمران خان نے ضیاءاللہ کی دوسری پارٹی میں شمولیت کا ثبوت بھی پیش کیا تھا۔ضیاءاللہ جو خیبر پختون خوا حکومت میں وزیر معدنیات و معدنی ترقیات کے وزیر تھے وزارت میں بدعنوانی کے الزام میں برطرف کر دیے گئے تھے۔
اگست2017میں پی پی پی کے شریک چیرمینآصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے بعد ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp dismisses imran khans request to disqualify ziaullah afridi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply