جسٹس دوست محمد خان خیبر پختون خوا کے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ریٹائرڈ جج جسٹس دوست محمد خان خیبر پختون خوا کے کارگذار وزیر اعلیٰ ہوں گے۔منگل کی صبح ملک کے دارالخلافہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہرایک پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت اور حزب اختلاف نے کمیشن کو چار نام تجویز کیے تھے۔ جمیع علمائے اسلام فضل گروپ نے تاجر منظورفریدی کے ساتھ جسٹس خان کا نام بھی پیش کیا تھا۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دو بیوروکریٹس اعجاز قریشی اور حمای اللہ خان اور ریٹائرڈ جسٹس دوست محمد خان کے نام تجویز کیے تھے۔18ویں آئینی ترمیم کے تحت طریقہ کار کے مطابق فریقین کے اپنے امیدواروں کے حق میں اٹل رہنے کے باعث پارلیمنٹری کمیٹی کے اراکین اگر کسی اتفاق رائے پر نہ پہنچ سکیں تو مجوزہ ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی دی جاتی ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی نے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق بھی کر، لیاتھا اور پارٹی چیرمین عمران خان کی ان کی بنی گالارہائش گاہ پرآفریدی کے ساتھ ملاقات کا فوٹو بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

لیکن 24گھنٹے کے اندر پی ٹی آئی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں حزب اختلاف نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جمیعت علمائے اسلام فضل کے رہنماؤں نے منظور آفریدی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزدگیکے عوض کثیر رقم حاصل کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp chooses former sc judge dost muhammad khan to be kp cm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply