پولنگ عملہ سیاسی وابستگی کا بالائے طاق رکھ کر ڈیوٹی انجام دے:الیکشن کمیشن پاکستان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے پولنگ عملہ کو ہدایت کی ہے وہ اپنی سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھ کر مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ25جولائی کو ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے ووٹروں خاص طور پر ضعفاء،خواجہ سراؤں اور حاملہ خواتین کی مناسب رہنمائی اور مدد کریں گے۔

اپنے پولنگ عملہ کے لیے 13نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ا سے یہ ہدایت بھی کی کہ وہ غیر جانبدار رہ کر اپنی ڈیوٹی انجام دے اور کسی سیاسی پارٹی ،انتخابی امیدواروں، میڈیا گھرانوں ، اسنپکٹروں یا سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے تئیں کسی قسم کے عناد کا مظاہرہ نہ کرے۔

پولنگ عملہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کی روشنی میں کام کرتے رہیں اور بات با ت پر افسران بالا کو فون نہ کریں۔ پریذائڈنگ افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر اور رٹرننگ افسروں کے ہی احکام کی تعمیل کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ecp asks polling staff to keep their biases aside while on duty in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply