پاکستان کے اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں 5.6شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد اور شمال مغربی صوبہ خیبر پختون خوا کے کچھ حصوں میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر پیمانے پر5.6ماپی گئی ہے۔

زلزلہ کا مرکز خیبر پختون خوا کے بنو ضلع سے20کلومیٹر دور زمین کی12کلومیٹر گہرائی میں تھا۔تاہم اس زلزلہ میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

بدھ کی صبح8بج کر 25منٹ پر 15تا20سکنڈتک آنے والے اس زلزلہ کے جھٹکے ملاکنڈ ڈویژن سے متصل سوات ،منشیرہ،ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد اور مردان میں بھی محسوس کے گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake rocks islamabad kp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment