زلزلہ نے پاکستان اور چین کو دہلا دیا،لوگ گھروں سے باہر نکل پڑے

اسلام آباد:پاکستان اور چین کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پاکستانی اخبار ”دی ایکسپریس ٹریبیون“ کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے سیچوان صوبے میں زلزلہ آیا ہے۔ریختر پیمانے پر 5.1 کی شدت والے اس زلزلے کا مرکز سیچوان صوبے میں زمین کے اندر 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد او رآس پاس کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں کے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے سے جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کل رات ریختر پیمانے پر 4.5کی شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔گزشتہ مہینہ بھی لاہور اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلہ آیا تھا۔اس وقت زلزلہ سے کئی علاقے بشمول ننکانہ صاحب، قصور اور شیخو پورا بھی متاثر ہوئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake jolts parts of china pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply