سندھ و بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ

کراچی: سندھ اور بلوچستان سرحدی علاقوں میں زلزلہ آیا ۔جس کی ریختر پیمانے پر شدت4.5 ماپی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے ان دونوں صوبوں کے سرحدی علاقوں میں زیادہ محسوس کیے گئے۔

کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے۔زلزلے کا مرکز کیرتھل نیشنل پارک میں 12کلومیٹر زیر زمین تھا۔اس سے قبل یکم ستمبر کو لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلہ آچکا ہے۔

فیصل آباد، قصور، پاک پٹن ،چینیوٹ،جران والا، شیخو پورہ اور ننکانہ کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لاہور کے محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد ریاض نے بتایا کہ وہ زلزلہ 4.3شدت کا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Earthquake jolts karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply