مہمند ایجنسی میں بے مدت کرفیو نافذ،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تیزی

پشاور: پیر کو شورش زدہ خطہ میں سیکورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا اور اس کے ساتھ ہی پوری مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لیے رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں دو بجے سیکورٹی فورسز نے لاو¿ڈ اسپیکر سے اعلان کر کے لوگوں کو گھر کے اندر محدود رہنے کا حکم دیا اور انتہا پسندوںکے خلاف کارروائی شروع کر دی۔دریں اثنا فوج نے ایجنسی میں اپنا گشت بھی بڑھا دیا۔سیاسی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات ایجنسی میں دو حملوں کے بعد ، جس میں 9سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے،کیے گئے۔کرفیو شام سات بجے سے صبح سات بجے تک لاگو رہے گا۔ ایک دیگر حملہ میں جو سیکورٹی چوکی پر کیا گیا ،پسپا کر دیا گیا اور اس میں 5انتہا پسند مارے گئے۔ اسی دوران تیارزا میں ایک نئے سرکاری اسکول میں لڑکیوں کے بلاک کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dusk to dawn curfew imposed in mohmand agency in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply