دوہری شہریت کے حامل سنیٹروں کو سپریم کورٹ سے عارضی راحت ، سنیٹ چیرمین شپ کے انتخاب میں ووٹ دے سکتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیش آف پاکستان نے سنیچر کو چار سنیٹرز منتخب کے لیے اس شرط کے ساتھ نوٹی فکیشن جاری کر دیا کہ اس کے برقرار رہنے کا انحصار پانچوں سنیٹرز کی دوہری شہریت کے حوالے سے کیس میں سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک ہے۔
سپریم کورٹ نے پانچ سنیٹرز منتخب کی مبینہ دوہری شہریت کے حوالے سے از خود دائر کیے گئے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ایک عبوری حکم جاری کر کے ان پانچوں سنیٹرز منتخب کی حلاف برداری کی اجازت دے دی تھی تاکہ 12مارچ کو ہونے والے سنیٹ چیرمین شپ کے الیکشن میں وہ ووٹ دے سکیں۔
تاہم بنچ نے معاملہ کو گہرائی سے دیکھنے کے لیے ایک سات ججی بنچ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔دریں اثنا الیکشن کمیشن کو اس نے حکم دیا کہ پانچ سنیٹرز کے لیے اس وقت تک کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دے جب تک کہ مقدمہ فیصل نہ ہوجائے۔
مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے عدالت سے کہا کہ انہوں نے2013میں ہی برطانوی شہریت ترک کر دی تھی لیکن عدالت نے الٹا سوال کیا کہ جب ان کے پورے کنبہ کی برطانیہ کی شہریت برقرار ہے اور ان کی ساری دولت بھی بیرون ملک متقل کی جاچکی ہے تو وہ پاکستان میں کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرور سے کہا کہ وہ تمام سوالات پر عدالت کو مطمئن کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dual citizenship holders allowed temporary relief will vote in senate chairmanship poll in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment